ابنا: عوامی محاذ برائے آزادئی فلسطین نے فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ اور غاصب صہیونی ریاست کے درمیان سازشی مذاکرات کا شروع ہونے والا نیا دور بند کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ اس فلسطینی تنظیم نے ایک بیان میں ان مذاکرات پر شدید مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کے جاری قتل عام، ان کی زمینوں پر جاری غاصبانہ قبضے اور مسجد الاقصی اور بیت المقدس کو یہودیوں کا شہر بنانے کیلئے جاری کوششوں کی صورت میں غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ مذاکرات، فلسطینیوں اور ان کی جدوجہد کے مفاد میں ثابت نہیں ہوسکتے۔غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس میں صیہونی آباد کاری کی توسیع کی بناء پر تین برسوں تک تعطل کا شکار رہنے کے بعد غاصب صہیونی ریاست اور فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے درمیان سازشی مذاکرات کا نیا دور، رواں سال جولائی کے مہینے میں واشنگٹن میں دوبارہ شروع ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کی جاری جارحانہ کاروائیوں کی بناء پر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سمیت مختلف فلسطینی تنظیمیں اور گروہ ان مذاکرات کے خلاف ہیں۔
.......
/169